بیجنگ(نیٹ نیوز) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان اور باوکسنگ کاؤنٹی میں آنے والے زلزلے سےا موات کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی جبکہ 52 افرد زخمی ہو ئے ہیں ۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کے شہر یان میں گزشتہ روز 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے 4 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے جبکہ شہر کی قریبی باوکسنگ کاؤنٹی میں بھی 3 منٹ بعد 4.5 شدت کے زلزلے سے 34 افراد ہلاک اور لوشان کائونٹی میں 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں
، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک جبکہ 2 کی حالت پہلے سے بہتر ہے ۔ یان شہر کے زلزلے میں امداد فراہم کرنے والے ادارے کے ہیڈ کوارٹرز نے بتایا کہ زلزلے سے 13 ہزار 81 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔سیچوان کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ لوشان کاؤنٹی میں متعدد مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 17 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔