کوئٹہ( نمائندہ خصوصی) پاکستانی ڈاکٹروں نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے ٹریفک حادثے کے شدید زخمی نوجوان کا بگڑا چہرہ اصلی حالت میں بحال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈاکٹروں نے بڑا کارنامہ کر دکھایا، ٹراما سینٹر کے ماہر ڈاکٹروں نے چھے گھنٹے طویل آپریشن کرکے ٹریفک حادثے کے شدید زخمی نوجوان کا بگڑا چہرہ درست کردیا۔ایم ڈی ٹراما سینٹر نے بتایا کہ اٹھائیس سال کے زخمی زبیح اللہ کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا تھا اور شناخت کے قابل نہیں تھا اور کھوپڑی میں ہلکے فریکچر، بائیں کان، چہرے اورگردن پر گہرے زخم کے سبب پہچان کرنا دشوار تھا۔جس پر ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض ذبیح اللہ کی نا صرف جان بچائی بلکہ اس کے چہرے کی سرجری کرکے اصل حالت میں بحال کیا۔آپریشن میں نیورو سرجن ڈاکٹر محمود کبزئی ، زبانی اور میگزیلوفیشل سرجنز ڈاکٹر شازیہ اور ڈاکٹر یاسر بلال کبزئی ،اینستھیزسٹ ڈاکٹر فرید ہاشمی اور ڈاکٹر بشیر اور ٹراما سینٹر کا تمام او ٹی عملہ نے کیا۔