اسلام آباد (بیورو رپورٹ)
پاکستان مسلم لیگ قیوم کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کرنل (ر) اسد محمود نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے بھرنے کی ذمہ داری غریب عوام کی نہیں ہے، ملک میں بے جا مہنگائی نے غریب انسان سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ حکمران اپنے شاہی محل سے باہر نکلیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو خدشہ ہے کہ کوئی انسانی المیہ پیش نا آجائے۔ اسد محمود نے کہا کہ آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، مارکیٹ جاؤ تو معلوم ہوتا ہے کہ کوئی ریٹ لسٹ کی پابندی نہیں کر رہا سب نے اپنا پرافٹ مارجن بغیر کسی قانون کے لگا رکھا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومتی مشینری عوام کو ریلیف دینا ہی نہیں چاہتی۔بیوروکریسی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کمیٹیاں، یونین کونسلرز، متعلقہ تھانہ انچارج سمیت ضلعی انتظامیہ و کمیٹیاں سب کے سب اس مہنگائی میں برابر کے شراکت دار ہیں۔ کرنل ریٹائرڈ اسد محمود کا کہنا ہے کہ کونسا ایسا صوبہ ہے جس کے حکمران ہے ابھی تک اس مہنگائی کو ختم کرنے کے لیے خود کے پروٹوکول اور شاہ خرچیاں کم کی ہوں۔ جب وزیراعظم اپنے خرچوں میں کمی نہیں کر رہے تو صوبے کیا کریں گے؟؟ انہوں نے سوال کیا کہ مجھے بتائیں ہمیں ملک بچانا چاہیئے یا اپنی ناک؟؟ من ںجب آپکا ملک ترقی کرے گا تو ناک خود بخود بچ جائے گی۔ حکمران آئی ایم ایف کے سامنے ناک رگڑنے کے بجائے ملکی معیشت اور صنعت کی بحالی پر توجہ دیں۔