لاڑکانہ(بیورورپورٹ) زیبسٹ لاڑکانہ کیمپس کا 17 واں سالانہ کانووکیشن شہر کے مقامی ہال میں منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نصرت شاہ، زیبسٹ کی صدر شہناز وزیر، نائب صدر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر ظہیر الدین، محمد الطاف مکاتی، امتیاز قاضی، ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر کاشف علی، زیبسٹ لاڑکانہ کیمپس کی سربراہ زاہدہ ابڑو، رجسٹرار زیبسٹ ڈاکٹر محمد عقیل، ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز ایم این اے خورشید احمد جونیجو سمیت زیبسٹ کی سینئر انتظامیہ، ماہرین تعلیم، سماجی رہنما، طلباء، اساتذہ اور صحافیوں نے شرکت کی، کانووکیشن میں مینجمنٹ سائنسز اور کمپیوٹرز میں 127 طلباء کو اسناد دی گئیں اور میڈلز سے نوازا گیا جبکہ 18 طلباء کو چانسلر کے اعزازی رول میں رکھا گیا، کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور دیگر نے کہا کہ زیبسٹ تعلیمی معیار کے لحاظ سے بین الاقوامی ہے، امید ہے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات ملک و قوم کا نام روشن کریں گے، کانووکیشن میں تعلیم مکمل کرنے والے طلباء سے حلف لیا گیا جس کے بعد طلباء نے اپنی ٹوپیاں ہوا میں اچھال کر خوشی کا اظہار کیا۔