لاہور (نمائندہ خصوصی ) بچوں کی خوراک کے طور پر استعمال ہونے والے خشک دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ،ایک ماہ میں دوسری مرتبہ قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔اضافے کے بعد بچوں کے دودھ کا چھوٹا ڈبہ 600جبکہ بڑا1100روپے تک مہنگا ہو گیا ۔اضافے سے چھوٹے ڈبے کی قیمت 2300 جبکہ بڑے کی قیمت 4600روپے تک پہنچ گئی۔