ملتان (عدنان قریشی سے)پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ جس میں شایقین کرکٹ ، نا صرف ملتان بلکہ جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے شہریوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا میلہ سج گیا آٹھویں ایڈیشن کی شاندار افتتاحی تقریب ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی ۔گلوکاروں نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا
تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا ،جس سے ملتان اسٹیڈیم روشنی میں نہا گیا،اور مقامی فنکاروں ، گلوکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا،جس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے ہوا، قومی ترانہ بجا یا گیا۔اس موقع پر پی ایس ایل کے سیزن 8کے لئے خصوصی تیار کردہ گانا بھی پیش کیا گیا۔جسے عاصم اظہر اور شائی گل نے پیش کیا؛ اس میں "ریپ ٹچـ” فارس شفیع نے دیا، اور اس کی کمپوزنگ مشہور موسیقار عبداللہ صدیقی کی ۔دریں اثناء اس سال پی ایس ایل کا آفیشل گانا موجودہ قائم مقام چیئرمین پی سی بی کے بیٹے علی سیٹھی کو پیش کرنا تھا، جسے مفادات کے ٹکرائو سے بچنے کے لئے منسوخ کردیا گیا تھا،جس کا اظہار نجم سیٹھی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں میں کیا گیا تھا ۔اس موقع پر مقامی فنکاروں جس کی سربراہیکر رہے تھے کی جانب سے ملتان کا روائتی سرائیکی جھومر ڈانس بھی پیش کیاگیا، جس کے نپے تلے انداز نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا، اور شایقین نے کھڑے ہوکر جھومر پارٹی کو داد دی۔ سرد موسم کے باوجود شرکاء کی بھاری موجودگی کے باعث اسٹیڈیم میں تل دھر نے کی جگہ موجود نہ تھی، جس کے باعث اسٹیڈیم کے دروازے بند کرنے پڑے ۔تقریب میں پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیمز،اس میں شامل کھلاڑیوں،اور ٹیم آفیشلز بھی اپنی ٹیم کی کٹ پہن کر شریک ہوئے۔اس موقع پر چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی، و دیگر آفیشل موجود تھے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملتان کے شہریوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔ دبئی سے شروع ہنے والے سفر کا پڑاؤ ملتان میں ڈالا ہے، جس کا اگلا اسٹیشن کوئٹہ اور پشاور ہوگا۔جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کی نمائندگی کے لئے "ملتان سلطان”کی ٹیم بنائی گئی، جسے خطے کے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے اس کو بطور” پلیٹ فار م” استعمال کیا، اورجس نے اب تک اچھی کرکٹ پیش کی،اور امید ہے کہ مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ ملتان میں پی ایس ایل کے 5 میچز منعقد ہونگے، جس سے شائقین کو ناصرف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی بلکہ خطے میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔