کراچی(اسٹاف رپورٹر) رفاعی ،تعلیمی،صحت عامہ اور سماجی خدمات میں انجمن مسلمانان کلیانہ قیام پاکستان سے قبل سرگرم عمل ہے ۔ کلیانہ ٹاؤن نارتھ کراچی میں اسپتال ، اسکول،کمیونٹی سینٹر کے ذریعے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں ۔ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعت اسلامی بھی ان کو درپیش مسائل بلدیاتی سطع پر ترجیح بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرےگی۔ان خیا لات کا اظہار نومنتخب جنرل کونسلر یو سی ون کلیانہ وارڈ نمبر تین نارتھ کراچی شیخ محمد اقبال نے نارتھ کراچی یوتھ کونسل کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منتخب نمائندگان کا بلدیاتی نظام میں آنے سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جماعت اسلامی بلا امتیاز ہر شہری کے بلدیاتی مسائل حل کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ کراچی کی میئر شب ہمارا حق ہے ہم اکثریت میں ہیں، تاخیری حربے اب ہمیں عوام کے مسائل حل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔عوام کے ووٹو ں سے کراچی میں اکثریت حاصل کی ہے۔کلیانہ برادری کے کراچی میں مختلف علاقوں سے چیئر مین سمیت 11 سے زائد افراد منتخب ہوئے ہیں جس میں اکثریت جماعت اسلامی کے نمائندوں کی ہے۔ ارتضیٰ بیگ ، عمر بیگ ،اشفاق بیگ، مقبول خان، اسلم خان، دیگر کا مشکور ہوں کہ انہوں نے عشائیہ تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر نارتھ کراچی یوتھ کونسل کے صدر مرز ا افتخار بیگ ، جنرل سیکریٹری محمد عمر بیگ دیگر نے بھی اظہار خیال کرتےہوئے نومنتخب کونسلر کو علاقائی مسائل سے آگاہ کیا۔ اور بتایا کہ یوتھ کونسل 35 سال سے علاقائی سطح پر کام کررہی ہے اور ماضی میں علاقائی مسائل کے لئے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ منتخب نمائندگان کا بلدیاتی نظام میں آنے سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔