راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)کوہلو میں آپریشن کے دوران باردوی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے افسران کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔میجرمحمد جواد شہید اور کیپٹن صغیر عباس کی نمازجنازہ راولپنڈی اور کوٹ ادو میں ادا کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نمازجنازہ میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران شریک ہوئے۔