نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت میں کسانوں نے ایک مرتبہ پھر بڑی تحریک کا اعلان کر دیا ہے جس کی وجہ سے مودی حکومت دوبارہ مشکلات میں پڑھنے والی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کسانوں کی تنظیم ”سنیوکت کسان مورچہ“ نے ایک اجلاس کے دوان کئی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اجلاس میں 20مارچ کو پارلیمنٹ کے باہر مہا پنچایت کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کہا گیا کہ کسان اپنے زیر التوا مطالبات کیلئے پھر سے احتجاج کرنے پر مجبور ہیں، 20مارچ کو ملک بھر سے کسان دہلی کیطرف مارچ کریں گے جہاں ایک مہا(بڑی) پنجایت ہو گی جس میں ایک بڑی تحریک کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مودی حکومت نے کسانوں کے ساتھ جو وعدے کیے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔