کراچی(نمائندہ خصوصی) ستمبر 2022 کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 23.2 فیصد اضافہ ہوا تاہم یہ اضافہ اگست سے 1.2 فیصد کم ہے۔تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں ستمبر 2022 کے دوران مہنگائی میں 23.2 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2022 میں یہ شرح تاریخ کی بلند ترین سطح 27.3 فیصد پر تھی، اگست کے مقابلے میں ستمبر میں مہنگائی 1.2 فیصد کم ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 21.2 فیصد رہی جو اگست میں 26.5 فیصد تھی، دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 26.1 فیصد رہی جو اگست میں 28.8 فیصد تھی۔ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں یہ کمی ستمبر میں بجلی کے چارجز میں کمی کی وجہ سے ہوئی۔