اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں، جدوجہد کا آخری مرحلہ آن پہنچا پورا پاکستان تیار ہوجائے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جدوجہد کا آخری مرحلہ آن پہنچا ہے پورا پاکستان تیار ہو جائے، ہم نے بدترین فاشزم کا مقابلہ کرنا ہے، فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی۔فواد چوہدری نے لکھا کہ 6 ماہ میں معیشت تباہ ہو گئی ہے،1100 ارب روپے کا این آر او انہوں نے خود کو دے دیاہے، 6 ماہ میں اداروں کا وقار بری طرح متاثر ہوا، اب کشمیر اور فلسطین پر پالیسیاں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، میڈیا اور سیاسی کارکنوں پر تشدد اور سنسر شپ نظام کا تحفہ ہے، جدوجہد واحد جواب ہے۔