گوادر(نمائندہ خصوصی )
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ ھے گوادر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بس نوجوان کی حواصلہ افزائی چائیے ان خیالات کا اظہار انہوں جمعرات کے روز وائی ڈی ذی میوزیکل گروپ کو گیھٹار پیش کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اس موقع پر ڈاٹریکٹر فنانس طارق عزیز لاسی ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹاف نظر ناصر ضلعی آفیسر تعلیم فیمل بلقس سلیمان بھی موجود تھے اس موقع پر وائی ڈی زی گروپ کے یونس ذین اوردیدگ نے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر کو اپنے فن اور موسیقی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ ہمارے دوستوں میں بہت سے دوست ایسے بھی ہیں جو خود شاعری کرتے ہیں خود گانا لکھتے ہیں،کمپوز کرتے
ہیں اور پھر اسے گاتے ہیں سماجی مسائل پر شاعری کر لکھ کر نوجوانوں کو جگاتے ہیں اس موقع پر ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ھےکہ موسیقی گروپ کے فروغ کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنے چھپے ھوئے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرسکے اور گوادر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مواقع فراہم ھو نوجوان موسیقاروں نے بتایا کہ موسیقی
کو سمجھنے کے لئے کسی زبان کی مہارت کی ضرورت نہیں ہوتی نہ ہی موسیقی کو کسی سرحد میں باندھا جا سکتا ہے۔ موسیقی تو وہ چیز ہے جو لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ ان کے جذبات کوسُروں بھرے الفاظ میں ڈھالتی ہے اور ان کے خیالات کا اظہار کرتی ہے۔ موسیقی خود میں مکمل فن ہے اس موقع پر وائی ڈی زی میوزیکل گروپ کے یونس دیدگ اور زین نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے اور گوادر کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو آگے لانے اور ان کی حواصلہ افزائی کرنے پر ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی کا شکریہ ادا کیا