کراچی(نمائندہ خصوصی) مردم شماری کے لیے کراچی میں سرکاری اساتذہ کی ٹریننگ کے لیے ٹیبلٹ کی تقسیم شروع کردی گئی۔اساتذہ نے کہا ہے کہ ٹیبلٹ کے ذریعے ڈیٹا کے اندراج کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔اس حوالے سے اساتذہ نے بتایا کہ ٹیبلٹ میں انٹرنیٹ کی سہولت ہے، میپ سے رہائشی پتے کی لوکیشن بھی درج کی جائے گی۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ شہری تعاون نہیں کرتے تو ثبوت کے طور پر ان کی ریکارڈنگ ہوگی۔