کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی جو اس وقت ذہنی طور پر مفلوج اورخبطی آدمی ہے وہ کہتا ہے خدانا خواستہ اس ملک کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے، عمران خان ایسا شخص ہے جسکو اپنی ذات سے پیاری کوئی چیز نہیں، یہ نالائق، ہڈ دھرم بھی انتہا درجے کا ہے اور آئین شکن سے بڑا ملک دشمن کوئی نہیں ہوتا اسکے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہونی چائیے، یہ عجیب لاڈلہ ہے گند پر گند کیا جا رہا ہے پھر بھی کچھ نہیں ہورہا۔ عمران خان کے خلاف عدالتوں میں آج بھی وہ رویہ اختیار نہیں کیا جا رہا جو ہمارے خلاف کیا گیا۔عمران خان اس وقت بھی نریندر مودی کی انتخابی مہم چلا رہا ہے۔عمران اس ملک میں فساد اور سول وار چاہتا ہے، یہ اس ملک کے خلاف سازش کر رہا ہے اوریہ فوج اور عدلیہ میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ایک پاگل آدمی کو اتنی سہولت دینا کے وہ ملک کے لیے خطرہ بن جائے یہ کسی صورت اس ملک کے مفاد میں نہیں، اس لئے فوری طور پر اسکے خلاف کاروائی ہونی چائیے۔ پیپلز پارٹی صوبے میں بلدیاتی الیکشن کو موخر کرنے کی حامی نہیں ہے تاہم سندھ اسمبلی کی بنائی گئی سلیکٹ کمیٹی انتخابات کو موخر کرنا چاہتی ہے اور اب عدالت میں تمام دلائل جمع کروائیں گے کو عدلیہ فیصلہ کرے۔ گذشتہ روز کراچی میں آگ لگنے کا واقعہ افسوس ناک ہے اور فائر فائٹرز 24 گھنٹوں سے اس پر کنٹرول کرنے کے لئے کوشاں ہیں، جن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر و معروف مزدور رہنماء حبیب الدین جنیدی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سعید غی نے کہا کہ گذشتہ رات ایک بار پھر آئین شکن سابق وزیر اعظم عمران نیازی نے ایسی بات کیں جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی ماہ سے عمران نیازی اورانکے ساتھیوں صدر پاکستان، سابق اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر اعلیٰ کے پی کے اوردیگر چول سابق وزراء نے جو اقدامات کئے وہ آئین شکن ہیں، انہوں نے آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے، جس پر انکے خلاف کاروائی ہونی چائیے۔ سعید غنی نے کہا کہ جس وقت عمران نیازی وزیر اعظم تھا اس وقت سے ہی میرا یہ واضح موقف رہا ہے کے عمران خان اس ملک کے لئے سیکورٹی تھریٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی سیاست پر غور کیا جائے تو 2014 میں بھی اس نے سول نا فرمانی کی تحریک چلانے کی بات کی تھی، لوگوں کو ٹیکس نا دینا اور بجلی کے بل ادا نا کرنے کا کہا تھا، یہ سب چیزیں سول نافرمانی کے زمرے میں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی اس نالائق اور نااہل ذہنی مریض نے کہا تھا کے آئی جی اسلام آباد کو لٹکاؤں گا۔ سعید غنی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اس نے کہا کے موجودہ حکومت لانے سے بہتر تھا کہ اس ملک پر ایٹم بم ماردیں، ان کا وزیر اعلی کے پی کے کہتا ہے کے انہیں موجودہ وزیر اعظم اور دیگر ان کے حریف سیاسی جماعتوں کے لوگوں کی شکلیں اچھی نہیں لگتیں،بہتر ہے افغانستان چلے جائیں۔ اب اس ذہنی طور پر مفلوج خبطی آدمی کہتا ہے خدانا خواستہ اس ملک کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے۔ پاک فوج تباہ ہوجائے گی۔ سعید غنی نے کہا کہ جب شہید ذوالفقار علی بھٹوکو پھانسی دی گئی، بی بی کو شہید کیا گیا اسکے باوجود ذردای نے کہا پاکستان کھپے، یہ فرق ہے سیاسی لیڈرز میں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسا شخص ہے، جس کواپنی ذات سے پیاری کوئی چیز نہیں حتیٰ کہ اسکو اپنے بچے بھی پیارے نہیں، وہ اپنی ذات کے آگے اس ملک کو بھی کچھ نہیں مانتا۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ وزیر اعظم نہیں ہے تو ادارے، میڈیا سب اس کی نظر میں برے ہیں اور حد تو یہ ہے کہ اب غداری اور حب الوطنی کے سرٹیفیکٹ بھی عمران بانٹے گا؟ سعید غنی نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اس قسم کی باتیں اس انداز میں کبھی نہیں سنیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف آج بھی عدالتوں میں وہ رویہ اختیار نہیں کیا جا رہا جو ماضی میں ہمارے خلاف کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا آدمی جس کو 2018 کے متنازع الیکشن میں جتوایا گیا پھر بھی 28 فیصد ووٹ اسکو پڑے، جبکہ موجودہ حکومت کو 70 فیصد ووٹ پڑے تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان آج بھی نریندر مودی کی انتخابی مہم چلا رہا ہے، پتہ نہیں وہ کس منہ سے کہتا ہے کے موجودہ حکومت اسرائیل کو ماننا چاہتی ہے جبکہ جو وفد اسرائیل گیا تھا اس نے عمران خان اور اس کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جھوٹا آدمی ہے، اس کے اپنے ایم این اے نے اسمبلی میں تقریر کی تھی کے اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران اس ملک میں فساد اور سول وار چاہتا ہے، یہ اس ملک کے خلاف سازش کر رہا ہے اوریہ فوج اور عدلیہ میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی سیاسی جماعتوں کی جدوجہد رہی، پاکستان پیپلز پارٹی کاہمشہ مطالبہ رہا ہے فوج اور ادارے سب آئین کے تحت اپنے اختیار میں رہے۔ لیکن ماضی میں میڈیا نے کسی مصلحت کے تحت عمران خان کو آگے بڑھایا، فوج اور عدالتوں نے عمران خان کی سپورٹ کی۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کے وِزیر اعظم بننے کے بعد جو کرپشن اس ملک میں ہوئی پاکستان کا نمبر 140 پر آیا اس سے پہلے کبھی اس نمبر پر نہیں آیا، اس نے گوگے اور گوگیاں پالی، توشہ خانہ کرپشن میں یہ خود ملوث ہے۔گوگی کو اس نے ملک سے بھگایا۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس کا جواب دے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اسلامک ٹچ والی کہانی کسی نے بتا دی،انہوں نے پی آر فرم رکھی ہوئی ہے شاید۔ آج وہ مذہب کو ایسے استعمال کر رہے ہیں، جو کسی نے نہیں کیا۔اس آدمی کو نبی کا نام لینا نہیں آتا اور دوسروں کی اردو کو کہتا ہے ٹھیک نہیں، سعید غنی نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ بھائی تیرا تو جغرافیہ ٹھیک نہیں، تجھ کو تاریخ کا نہیں معلوم۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جس ذہنی کیفیت میں ہے، اسکو علاج کی ضرورت ہے۔ یہ انتہائی بزدل آدمی ہے فنی گالہ چھوڑ کر پشاور میں بیٹھا ہے، کیونکہ اسکو پریشانی ہے کے جیل میں جائے گا اس کو رات کی خوراک کہاں سے ملے گی۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی ایک نالائق، نااہل اور ہٹ دھرم وہ بھی انتہا درجے کا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئین شکن سے بڑا ملک دشمن کوئی نہیں ہوتا، اس لئے عمران نیازی اور ان کے چولوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہونی چائیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ عجیب لاڈلہ ہے گند پر گند کیا جا رہا ہے پھر بھی کچھ نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے لانگ مارچ کے فیصلے میں آؤٹ آف وے اسکو سپورٹ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ایک پاگل آدمی کو اتنی سہولت دینا کے وہ خطرہ بن جائے ملک کے لئیے وہ ملک کے مفاد میں نہیں فوری طور پر اسکے خلاف کاروائی ہونی چائیے۔ شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے عمران نیازی کے ملک کے تین ٹکڑے کرنے کے بیان پر ملک گیر احتجاج کے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ ہم اس پر احتجاج ضرور کریں گے، لیکن ہمارہ کوشش ہوگی کہ احتجاج کے باعث عوام کو مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جب الیکشن کا اعلان کیا تو سندھ حکومت کی مشاورت سے اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ جب الیکشن کا اعلان ہوا تو دیگر جماعتیں عدالت میں گئیں۔ سندھ اسمبلی میں جب بلدیاتی قانون میں تبدیلی کیلئے سلیکٹ کمیٹی بنائی گئی، اس کمیٹی کی رائے ہے کے بلدیاتی الیکشن موخرکر دئیے جائیں، اب عدالت میں یہ پروپوزل رکھا جائے گا اوراب عدالت اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ پیپلز پارٹی کے موقف کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بالکل نہیں چاہتی کے الیکشن موخر ہوں، انہوں نے کہا کہ جو عدالت میں گیا ہے وہ جی ڈی اے ہے، پی ٹی آئی ہے۔وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کررہے ہیں اس موقع پر حبیب الدین جنیدی اور دیگر بی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔