کراچی (بیورو رپورٹ ) طلباءو طالبات کی تخلیقی صلاحیتیں اس ڈرائنگ کی نمائش کا منہ بولتا ثبوت ہیں،مجھے فخر ہے کہ آپ طلباءو طالبات نے ڈرائنگ کے فن سے اپنی صلاحیتوں کو نکھارا اور اپنے تصورات کو زندہ بھی کیا۔ ان خیالات کا اظہار اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس کے اکیڈمکس ڈائریکٹر ڈاکٹر سید علی رضا نے یونیورسٹی میں منعقدہ ڈرائنگ کی نمائش میں کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہاکہ فن پاروںکوطلباءنے منفرد انداز اور تکنیک سے بنایا ہے جس میں گریفائٹ، چارکول، رنگین پنسلوں، اور مارکر کا استعمال تفصیلی زندگی، تاثراتی پورٹریٹ اور ڈسپلے پر موجود دیگر کاموں میں واضح ہے۔اس نمائش سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالب علموں کو مختلف ذرائع اور طریقوں کے ساتھ تجربہ کرنے کا موقع ملا ہے جس میں انہیں چہرے کے تاثرات کے ذریعے اور کسی شخص کی ظاہری شکل کے خاص پہلوو ¿ں پر توجہ مرکوز کرکے جذبات کو پکڑنے میں مدد کی ہے ۔ اس طرح کے فن پارے بنا کر طلبا ءاپنی زندگی میں تخلیقی طریقے سے کام میں مدد حاصل کرنا سیکھ جاتے ہیں جس سے مستقبل میں انھیں مشکلات کا کم سے کم سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ اپنے ہر کام کو مشکل سے آسان بھی کرلیتے ہیں۔ طالب علموں کے فن پاروں سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ وہ عظیم فنکار بننے اور اپنی صلاحیتوںسے معاشرے پر مثبت اثر ڈالنے کا ہنر رکھتے ہیں اور انہیں عظیم فنکاروں کے طور اقراءیونیورسٹی میں یادبھی رکھا جائے گامیں ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتا ہوں اور میڈیا سائنسز کے پروفیسرز، لیکچرار، اساتذہ اور دیگر کو مبارکبادبھی پیش کرتا ہوں جن کی بدولت ایک کامیاب نمائش انجام پائی ۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر سید علی رضا نے شرکاءسے اظہار تشکر کیا ۔