کراچی (نمائندہ خصوصی ) صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی اقتدار کی خاطر خطرناک مشن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے تمام حدیں پار کر دیں۔
شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان ہمارے دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں ۔ اس کی مہم اور ایجنڈا ہمارے اداروں کو بدنام اور بلیک میل کرنا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی عمران خان کو کبھی بھی ہمارے ملک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا قول ہے کہ دنیا میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کا وجود ختم کر سکے