پشاور( نیٹ نیوز )لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹانک کی طرف دہشت گرد کارروائی کے لیے جا رہے تھے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق ہلاک دہشگردوں نے دسمبر 2022 میں 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا