اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروسسز کو بحال کردیاگیا ہے ،گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے وکی پیڈیا کو بحال کرنے کی ہدایت کی تھی،پی ٹی اے نے 4 فروری کو وکی پیڈیا کو پاکستان میں بلاک کیا تھا،وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر بلاک کیا گیا تھا ،وزیر اعظم نے وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کی ہے،کمیٹی معاملے پر 1 ہفتے میں وفاقی کابینہ کو سفارشات پیش کرے گی۔