کراچی (نمائندہ خصوصی)
پاکستان کی ہلچل مچاتی سیاست میں سیاسی افق پر مزید دو نئی جماعتوں کا اضافہ ہوا ہے اور الیکشن کمیشن نے انہیں رجسٹرڈ بھی کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے دو نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ کیا ہے۔ جو جماعتیں رجسٹرڈ کی گئی ہیں ان میں ایک ’موو آن پاکستان‘ اور دوسری کا نام ’تحریک لبیک اسلام‘ ہے۔
تاہم قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ نئی جماعتوں کے سربراہان کا ملک کے سیاسی میدان کوئی نام، کام یا تجربہ منظر عام پر نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ یہ ملک کی روایت رہی ہے کہ نئے انتخابات سے کچھ عرصہ قبل الیکشن کمیشن میں اسی طرح کچھ نئے ناموں سے سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہوتی ہیں جن کا سیاست میں کوئی کردار واضح نہیں ہوتا اور نہ ہی بعد میں ان کا کوئی ذکر سیاسی میدان میں ہوتا ہے