کراچی(نمائندہ خصوصی)کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان 1000 میگا واٹ قابل تجدید توانائی کا معاہدہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک اور چائنا تھری گورجز کارپوریشن کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت کے الیکٹرک کے نیٹ ورک میں بڑے گرڈز پر بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم لگانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ ایم او یو کراچی کے صارفین کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ہم ملکی جنریشن مکس میں صاف، پائیدار، اور سستی توانائی کا حصہ بڑھانے کے لیے پُر عزم ہیں۔مونس علوی نے کہا کہ ایم او یو کے مطابق آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں قابل تجدید توانائی کے منصوبے لگائے جائیں گے۔مونس علوی کے مطابق معاہدے کے تحت چائنا تھری گورجز کارپوریشن پاکستان میں 6 ارب مالیت سے 2.6 گیگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے گی۔