کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف ہدایتکار یونس میمن کا شمار کراچی اسٹیج کے حوالے سے سینیر ترین شخصیات میں کیا جاتا ہے کم و بیش 50 سال سے وہ شوبز سے وابستہ ہیں بطور ہدایت کار ان کے کریڈٹ پر اصلاحی بامقصد آرٹ اور کمرشل دونوں طرز پر مشتمل ڈراموں کی ایک طویل فہرست نظر آتی ہے یونس میمن اب ایک اور نیا بامقصد اصلاحی کھیل ،غیبت، لے کر حاضر ہو رہے ہیں اور یقینا یہ بات اچھے اور معیاری کھیل دیکھنے والوں کے لیے نہ صرف خوشخبری ہے بلکہ یہ ان کے لیے سال 2023 کا ایک شاندارتحفہ بھی ہے یونس میمن کی ہدایت کاری میں ہونے والے ڈرامہ غیبت کو معروف مصنف ذوالفقار سرورجعفری نے تحریر کیا ہے ذوالفقارسرور جعفری کا شمار بامقصد اور اصلاح سے بھرپور اسکرپٹ لکھنے والوں میں کیا جاتا ہے اس کھیل کے پروڈیوسر کریم بھوجانی ہیں ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ انہیں اس کھیل کا حصہ بننے کا موقع ملا ہے اور ایک اچھے ھدایت کار اور ان کی ٹیم کے ساتھ ڈرامہ کر کہ مجھ بے حد خوشی ہوئی ہے ہدایتکار یونس میمن کا کہنا ہے کہ ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اچھے معیاری اصلاحی ڈرامے پیش کروں اور اپنی اس کوشش میں مجھے کامیابی حاصل ہوئی اچھے اسکرپٹ کا انتخاب میری اولین ترجیحی رہی ہے ڈرامہ غیبت کا اسکرپٹ بہت پاورفل ہے فملیز کے لیے ڈرامے بناتا ہوں تا کہ جب فملیز جب ڈرامہ دیکھ کر واپس جائیں تو اپنے ساتھ کوئی اچھا مسیج لے کر جائیں انہوں نے بتایا کہ ان دنوں ڈرامہ غیبت کی روزانہ ریہرسل ہو رہی ہے جس میں پوری كاسٹ حصہ لے رہی ہے ڈرامہ کی کاسٹ میں معروف اداکار اسلم شیخ، شاہدہ ملک، رؤف عالم ، ناصرہ نور، سپنا غزل، سمیرا علی، شہلا معید، شہباز صنم، طلحہ بھوجانی، ارما احمد، فائزہ ملک، حسین راٹھور، توفیق احمد، رمیض راجہ، عبداللّه لالا، شبیر بھٹی، بوبی کمال، زاہدہ نور، حسن جان وارثی ، علی ظفر ، راؤ سلیم ، ہنی خان طارق گڈو، علی حسن وارثی ، اور ذوالفقار جعفری نمایاں ہیں یونس میمن اپنی سربراہی میں آرٹسٹوں کو ریہرسل کرانے کے ساتھ ساتھ ان فنکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے نظرارہے ہیں مذکورہ ڈرامہ 12 فروری بروز اتوار آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اے سی آڈیٹوریم ٹو میں پیش کیا جائے گاپہلا شو 8:00 اور بجےدوسرا شو رات 10:00 بجےہو گا