کراچی (نمائندہ خصوصی ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ترکیہ کے قونصل جنرل رابطہ کرکے ان سے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ استنبول میں موجود گورنر سندھ نے ترکیہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ترکیہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، کل زلزے کے مقام پر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کروں گا۔