اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پر کراچی میں ایف آئی آر کے معاملے پر تھانہ موچکو کے تفتیشی افسر اڈیالہ جیل میں تفتیش کر نے کے بعد واپس چلے گئے ۔اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے راہداری ریمانڈ ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی تھی عدالت نے کراچی پولیس کے تفتیشی افسر کو اڈیالہ جیل میں ہی شیخ رشید سے تفتیش کا حکم دیا تھا،شیخ رشید احمد پر موچکو تھانہ سندھ میں ایف آئی آر درج ہے ۔جیل انتظامیہ نے شیخ رشید سے تفتیش کی اجازت دے دی جیل انتظامیہ کے مطابق تفتیش کی اجازت عدالتی احکامات کی روشنی میں دی گئی ۔تھانہ موچکو کے تفتیشی افسر ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچ کر تفتیش کرنے کے بعدسندھ پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوئی ۔