اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سینیٹ اجلاس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرنے پر جھگڑا ہو گیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جماعت اسلامی اور حکومتی سینیٹرز نے پرویز مشرف کے لیے دعا کرنے سے انکار کر دیا۔ چیرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے سابق صدر تھے، حکومت کہتی ہے نہیں کرنی تو نہیں کرتے دعا ان کے لیے۔ تحریک انصاف کے شہزاد وسیم نے کہا کہ وہ تو پرویز مشرف کے لیے دعا کریں گے، جو چاہے اس میں شامل ہو جائے، پرویز مشرف نے ایک غلطی کی جو ان 2 جماعتوں کو این آر او دیا۔