اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )قومی اسمبلی کے ضمنی ،پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیوں کے عام انتخاب کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج (منگل کو) کو ہوگا،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں قومی اسمبلی کے ضمنی ،پنجاب اور کے پی کے میں اسمبلیوں کے عام انتخاب انعقاد سے متعلق فیصلہ جائے گا،اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور چیف سیکرٹری کے پی کے کو طلب کیا گیا ہے،آئی جی پنجاب اور آئی جی کے پی کے بھی اجلاس میں شریک ہونگے،چیف سیکرٹیز اور آئی جیز صوبوں میں امن و امان اور الیکشن کیلئے سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دینگے۔