لاہور ( نمائندہ خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے )کو وکی پیڈیا کے بعد مزید متنازعہ ویب سائٹس بلاک کرنے کی اجازت دے دی۔جسٹس شجاعت علی نے حسن معاویہ کی قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے کے لیے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت نے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا معاملہ پندرہ روز میں وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے کابینہ کے فیصلے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے عدالتی فیصلے پر وفاقی محکموں میں کوآرڈینیشن نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔اس بابت وزیراعظم سے رپورٹ طلب کی تھی۔ کہ اہکے ماتحت میں کوآرڈینیشن کیوں نہیں ہے ، عدالت نے متنازعہ وہیب سائٹ کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں فوری بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے وزیر اعلی سے اس بارے بنائی گئی کمیٹی کے فیصلے اور عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کی تھی۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کی تھی ۔عدالت نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ اور وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری مھمد خان بھٹی کو اس معاملہ پر عمل درآمد کی ہدایت کی تھی ،ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا۔استدعا ہے کہ عدالت تمام متنازعہ 40وہیب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت دے ۔دوران سماعت پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ویکیپیڈیا کو پاکستان میں رجسٹریشن کا کہا ہے، فی الحال ویکی پیڈیا کو بند کردیا گیا ہے۔