دبئی(نمائندہ خصوصی) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان لانے کیلئے اہل خانہ کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے میں درخواست کردی گئی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کی میت لانے لیے طیارہ کل پاکستان سے دبئی کے لیے صبح گیارہ بجے روانہ ہوگا ۔خصوصی طیارہ نور خان ائیر بیس سے دبئی کےالمکتوم ایئرپورٹ پہنچے گا۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ہیں ، جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔