خیرپور ( بیورو رپورٹ)
خیرپور میں پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گزشتہ روز مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا خیرپور میں بچیوں سے زیادتی اور خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز کے کیس میں گرفتار ملزم غلام مہرانی کو 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزم غلام مہرانی کو پولیس نے سول جج کوٹ ڈیجی کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم غلام مہرانی کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزم کا کہناتھاکہ چند بلیک میلرز مجھ سے 10 لاکھ روپے مانگ رہے تھے، نا دینے پر ویڈیوز شیئر کی گئیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل ملزم کی معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گزشتہ روز مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔