صوابی(بیورو رپورٹ) پولیس نے آپریشن کےدوران دو دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک اور چار کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ ، بارودی مواد اور آلات برآمد کرلئے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف ایکشن میں تیزی آگئی۔صوابی کےعلاقےہنڈمیں آپریشن کے دوران دو دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا اور چار کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ ،بارودی مواد اور آلات برآمد کرلیے۔پولیس نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اظہار اور زینت ثاقب کے ناموں سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد اظہار افغانستان سے ٹیمیں بنا کر حملوں کی منصوبہ بندی کرتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد اظہار کےسرپر20 لاکھ روپے انعام مقررتھا اور 6 سے زیادہ مقدمات میں مطلوب تھا۔آرپی اومردان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایک مکان میں موجودتھے اور تخریب کاری کامنصوبہ بناکر عملدرآمد کیلئے روانہ ہورہےتھے، دہشت گردوں کےخلاف 5گھنٹےتک جاری رہا۔