اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سینٹ میں اپوزیشن اراکین نے وزراءکی عدم موجودگی پر ایوان سے واک آﺅٹ کیا ۔ جمعہ کو سینٹ کا اجلاس چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئر مین سینٹ سینیٹر مشتا ق احمد نے کہاکہ اتنی بڑی کابینہ ہے اور ایوان میں کوئی نہیں۔ اس دور ان اپوزیشن اراکین نے وزراءکی عدم موجودگی پر ایوان سے واک آوٹ کیا ۔چیئرمین سینیٹ نے عرفان صدیقی کو اپوزیشن کو منا کر ایوان میں لانے کی ہدایت کی۔چیئر مین سینٹ نے کہاکہ اس حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھوں گا۔