شمالی وزیرستان ( نمائندہ خصوصی ) شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی ر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ پاک فوج کے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف عدم برداشت کے عزم کی تصدیق کرتا ہے اور تشدد کا سہارا لینے والے کسی بھی اور تمام اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔