اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے 08 افسران کو ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والے ائیر آفسران میں ائیر وائس مارشل عمران قادر، ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف، ائیر وائس مارشل شہریار خان، ائیر وائس مارشل نعمان وحید، ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، ائیر وائس مارشل ابوذر خان، ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم اور ائیر وائس مارشل غلام شبیر شامل ہیں۔
ائیر وائس مارشل عمران قادر نے جون 1992ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور اعزازی شمشیر کا اعزاز حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے جے ایف-17 پروگرام میں ٹیسٹ پائلٹ کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں، آپ ایک آپریشنل کنورژن یونٹ اور سپورٹ ونگ کی کمانڈ کرنے کے ساتھ ساتھ پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں بطور کمانڈنٹ کمبیٹ سپورٹ بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ نے اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ٹریننگ-آفیسرز) کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں اور اس وقت ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ کے ایڈوائزر برائے آپریشنز آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن سیل کے عہدے پر فائز ہیں۔ انہوں نے وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، اور ستارہ امتیاز (ملٹری) کے وصول کنندہ ہیں۔
ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف نے مئی 1993ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (سیفٹی) کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ آپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اور وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔ آپ ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت کے وصول کنندہ ہیں۔
ایئر وائس مارشل شہریار خان نے مئی 1993ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ، ملٹری ٹریننگ ونگ اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (پلانز) کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ ائیر آفیسر، چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر اور ایک ریجنل ائیر کمانڈ میں سینیئر سٹاف آفیسر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ آپ ایڈوانسڈ سٹاف اینڈ وار کالج اور برطانیہ کے رائیل کالج آف ڈیفینس اسٹڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔ ایئر آفیسر کو ستارہ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
ائیر وائس مارشل نعمان وحید نے مئی 1993 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے سپورٹ ونگ، فائٹر سکواڈرن اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (پلانز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنل ریسرچ اینڈ انیلسس) اپنی خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور بعد ازاں اسی باوقار ادارے میں بطور ڈائریکٹنگ سٹاف تعینات رہے۔ آپ ستارہ امتیاز (ملٹری) کے وصول کنندہ ہیں۔
ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی نے جون 1992ء میں پاک فضائیہ کی انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے ایک آپریشنل ائیر بیس پر انجینئرنگ ونگ کی کمانڈ کی۔آپ ڈائریکٹر ویپن سسٹم مینجمنٹ (جے ایف-17)، میراج ری بلڈ فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر اور پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں بطور کمانڈنٹ (ٹیک) تعینات رہے۔ آپ نے سعودی عرب میں جنرل سیکیورٹی ایوی ایشن کمانڈ کے ایڈوائزر کے طور پر بھی اپنی خدمات سر انجام دیں۔ ائیر آفیسر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے گریجویشن کی اور وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ آپ ستارہ امتیاز (ملٹری) کے وصول کنندہ ہیں۔
ائیر وائس مارشل ابوذر خان نے جون 1992ء میں پاک فضائیہ کی انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ایک انجینئرنگ ونگ کی کمانڈ کی، جبکہ ڈائریکٹر ویپن سسٹم مینجمنٹ (ٹرینر) تعینات رہنے کے ساتھ ساتھ ائیر کرافٹ ری بلڈ فیکٹری میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر بھی اپنی خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے اسٹریٹجک اسٹڈیز اور وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔ ایئر آفیسر کو ستارہ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم نے جون 1992ء میں پاک فضائیہ کی انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ نے اپنے کیرئیر کے دوران ائیر انجینئرنگ ڈپو کی کمانڈ کی، جبکہ ائیر ویپن کمپلیکس میں ڈائریکٹر ویپنز (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ) تعینات رہے اور ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر میزائل اینڈ گراؤنڈ آرمامینٹ بھی کام کر چکے ہیں۔ ائیر آفیسر ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ویپنز انجینئرنگ) کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ آپ نے اسٹریٹجک اسٹڈیز اور وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔ آپ ستارہ امتیاز (ملٹری) کے وصول کنندہ ہیں۔
ایئر وائس مارشل غلام شبیر نے دسمبر 1992ء میں پاک فضائیہ کی انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے سکول آف ایروناٹکس اور انجینئرنگ ونگ کی کمانڈ کی۔ آپ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (ٹریننگ ایئرمین اینڈ سویلینز) بھی تعینات رہے۔ آپ نے نائیجیرین ائیر فورس میں بطور ٹیکنیکل ایڈوائزر بھی خدمات سر انجام دیں۔ ائیر آفیسر نے وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز سے نوازا گیا۔