واشنگٹن (نمائندہ خصوصی )امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کی ہر طرح سے حمایت کرتے ہیں۔ امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے کہ دونوں ملک اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گرد گروپ خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بن سکیں۔ تھامس ویسٹ کے پاکستان کے دورے کا مقصد افغانستان میں مشترکہ مفادات کے حوالے سے مشاورت ہے۔ تھامس ویسٹ ایک ایسا لائحہ عمل تشکیل دے رہے ہیں جس سے افغانستان میں خواتین کے حقوق کی بحالی ممکن ہوسکے۔امریکی خبر ایجنسی سے گفتگو کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ پشاور میں ہونے والا دھماکا اس بات کی یاددہانی ہے کہ دہشت گردی کی لعنت اب بھی موجود ہے جو پاکستان اور افغانستان میت پورے خطے میں بدستور معصوم جانیں لے رہی ہے۔نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے کہ دونوں ملک اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گرد گروپ خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بن سکیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ تھامس ویسٹ کے پاکستان کے دورے کا مقصد افغانستان میں مشترکہ مفادات کے حوالے سے مشاورت ہے۔ تھامس ویسٹ ایک ایسا لائحہ عمل تشکیل دے رہے ہیں جس سے افغانستان میں خواتین کے حقوق کی بحالی ممکن ہوسکے۔