انقرہ (نیٹ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں بدھ کو یہاں ترک ایوان صدر میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم جو ترکی کے تین روزہ سرکاری دورہ پر ہیں، صدارتی محل پہنچے تو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ان کا نہایت پرتپاک خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے قومی ترانےبجائے گئے اور وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے اپنے وفود کے ارکان کا تعارف کرایا۔ اس کے بعد دونوں رہنمائوں کے درمیان صدارتی محل میں ملاقات شروع ہو گئی۔