اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان اور وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نےبدھ کو یہاں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان وزارت بجلی کے مطابق وفاقی وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان اور وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔سعودی سفیر نے موجودہ حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام استحکام اور ترقی کے مستحق ہیں۔دونوں برادر ممالک کی قیادت نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔