خیرپور( نمائندہ خصوصی)
خیرپور میں نابلغ بچیوں کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کے گرد گھیرا تنگ کرلیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق خیرپور کی تحصيل کوٹ ڈیجی کے علاقے کنب میں نابالغ اسکولی بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور وڈیوز بنانے کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کرکے انہیں بلیک میل کرنے والے ملزم کے خلاف تھانہ کنب پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی خیرپور میر روحل خان کہوسو کا بتانا ہے کہ ملزم غلام مہرانی چھوٹی بچیوں اور خواتیون کی نازیبا وڈیوز بنا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا سرکاری مدعیت میں ملزم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان خیرپور پوليس کے مطابق پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر کاروائی کی گئی ہے ملزم فرار ہوگیا ہے جلد ملزم پولیس کی گرفت میں ہوگا۔