لاہور ( نمائندہ خصوصی)
عمران خان اور ان کی اہلیہ پر تنقید کی وجہ سے عظمیٰ کاردار کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ عظمیٰ کاردار مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئیں۔
عظمیٰ کاردار نے کہا تھا کہ عمران خان وائٹ کالر کرائم کرتے رہے، خود پیچھے رہے اور اپنے ساتھ کے لوگوں سے کرپشن کروائی، عمران خان کے دور حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس کا 70 فیصد حصہ بنی گالہ گیا اور 30 فیصد باقیوں کی جیبوں میں گیا۔عظمیٰ کاردار نے مزید کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کوئی نہ کوئی ناجائز کام کروانے کیلئے خان صاحب سے فائلز سائن کرواتی رہیں، پوسٹنگز اور ٹرانسفرز میں 10 لاکھ روزانہ ان کے اکاؤنٹس میں جاتے تھے –