اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان چند روز میں بنی گالہ منتقل ہو جائینگے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان آئندہ چند روز میں بنی گالہ منتقل ہوں گے جس کےلئے ان کی بنی گالہ رہائش گاہ کی سکیورٹی بڑھانے کی تیاریاں تیز کر دی گئیں ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی پرائیوٹ سکیورٹی میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے نجی کمپنی سے خدمات لی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کے لیے 2 خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار کرلیے گئے ہیں۔