لاہور (نمائندہ خصوصی) آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیں، فواد چوہدری کے خلاف ریکارڈ کے مطابق 5مقدمات درج ہوئے۔پنجاب میں فواد چوہدری کے خلاف 3مقدمات اور اسلام آباد میں 2مقدمات درج ہوئے، فواد چوہدری کیخلاف 2مقدمات خارج، 1میں بے گناہ اور 2مقدمات زیر التوا ہیں۔آئی جی پنجاب کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف 2مقدمات خارج ہو چکے ہیں، جہلم میں 13اکتوبر 2022 ءکو درج ہونے والا مقدمہ خارج ہو چکا ہے، فواد چوہدری کے خلاف 25ستمبر 2022 ءکو فیصل آباد میں درج مقدمہ بھی خارج ہوچکا ہے۔رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف 30اپریل 2022 ءکو درج ہونے والے مقدمے میں بھی ان کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ 22 اگست 2022 ءکو فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہوا جبکہ دوسرا مقدمہ 25جنوری 2023 ءکو تھانہ کوہسار میں درج ہوا۔