اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ریکوڈک منصوبے پرکام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈکارپوریشن نے منصوبے سے متعلق بلوچستان حکومت کو پہلی ادائیگی کردی۔ بیرک گولڈکارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق بلوچستان حکومت کو نئی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت تین ملین ڈالرکی ادائیگی کی گئی ہے۔ریکوڈک پاکستان کے کنٹری منیجر علی رند نے سیکرٹری معدنیات کو 3 ملین ڈالرکا چیک دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کی حتمی ڈیل پر دستخط کرنے کی باضابطہ منظوری دی تھی۔ بیرک گولڈ کارپوریشن کے سربراہ کے مطابق ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028 میں شروع ہوگی اور ریکوڈک کے ذخائرکی مدت 40 سال ہوگی۔انہوںنے کہاکہ ریکوڈک منصوبے میں ساڑھے 7ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا اور منصوبے سے 4 ہزار طویل المدتی نوکریاں پیدا ہوں گی، کمرشل پیداوار شروع ہونے پربلوچستان کو سالانہ 50 ملین ڈالرز تک رائلٹی ملے گی۔