کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ کے چوہدری شجاعت حسین صدر ہونگے خوش آئند ہے مفاد پرستوں نے چوہدری شجاعت حسین کے مقام و مرتبے پر شب خون مارنے کی کوشیش کی وہ نامراد ہوگئے یہ باتیں انہوں نے مسلم لیگ سنسھ سیکریٹریٹ میں مسلم لیگی عہدیدران و کارکنان کے اظہار تشکر اور خوشی میں مٹھائی کھلانے کے موقع پر کیا اس موقع پر مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ حق و انصاف رواداری کی سیاست کی دھوکہ کرنیوالوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ جعلی سیاست کرنیوالوں کو سمجھ جانا چاہیے چوہدری شجاعت حسین پارٹی کے قائد ہیں پاکستان مسلم لیگ کے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کارکنان کی فتح ہے مسلم لیگ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ کے نام پر قبضہ و جعلی اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں تھی مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹیری جنرل طارق بشیر چیمہ و دیگر عہدیدران پارٹی کیلئے فعال کردار ادا کررہے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر نعمت خان خلجی. نائب صدور شاہد عباسی. نعیم خان. عبدالرحمان خانزادہ. رحمت اللہ بروڑ. لیبر ونگ کے صدر عبدالقیوم خان. یوتھ ونگ کے صدر رمیز منظور روفی. قاضی احسن قمر. لائرز ونگ کے خرم شاہد ایڈوکیٹ ٹاون کے صدور و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع مسلم لیگ سندھ سیکرٹیریٹ کے باہر آتشں بازی بھی کی گئی.