کراچی(نمائندہ خصوصی)
جی ڈی اے کے سیکریٹری ڈاکٹر صفدر عباسی اوراطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے پشاور کی مسجد کے اندر دوران نماز خودکش بم دھماکے پر سخت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، سخت الفاظوں میں مذمت کی ہے ، اپنے جاری تعزیتی بیان میں جی ڈی اے کے رہنماؤں نے سانحے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے ، جی ڈی اے کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ اسلام اور ملک دشمن قوتیں ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ہیں ، بیگناہ انسانوں کا خون بہانا کسی بھی مذھب اور معاشرے میں قابل قبول نہیں ، مقدس مقام کی توہین کی گئی ہے ، مسجد تو انسان کی پناہگاہ ہے ، رہنماؤں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد سانحے کے زخمیوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائے اور سرکاری خرچ پر علاج کروایا جائے ، اور شہداء اور زخمیوں کے ورثاء کو فلفور مالی امداد فراہم کی جائے ۔