کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سہہ روزہ فیسٹیول ہوگاجو جشن سیپما کی جانب سے 12‘13اور14اگست 2023ءکو یو ایس اے / پاکستان میں پاکستان کی یوم آزادی کا جشن اور پاکستان کے لیجنڈز فاتحین کیلئے اعزازی تقریب کا انعقاد بھی شامل ہے ، شان پاکستان امریکہ میں رجسٹرڈ ہیں اور سی ای اوز کے درمیان رہ کر B2B اور B2C تعلقات پیدا کرنا اور پاکستانی برانڈز زکے لیے انضمام کی دعوت دیں گے۔امریکہ میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرا رہے ہیں تاکہ یہاں امریکہ میں برانڈ کی ایسوسی ایشن کے ذریعے پاکستانی معیشت کی مدد کی جا سکے اور کاروباری مواقع اور کاروباری امکانات کے لیے مواقع پیدا کیے جا سکیں کیونکہ پاکستان کی معاشی صورتحال کی وجہ سے بہت سی صنعتیں جمود کا شکار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ہما نصر نے پریس کانفرنس میں یو ایس اے میں پہلی بار منعقد ہونے والے جشن سیپما بزنس ایوارڈز کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بزنس ایوارڈز کی بنیاد ڈالتے ہوئے 2023 ءمیں مزید نتیجہ خیز کاروباری ایوارڈز کو یقینی بنانے کے لیے اسے آنے والے جشن سیپما کے چارٹ میں شامل کرکے ایک سنجیدہ ایوارڈز اوررقم کمانے کا موقع فراہم کیا۔ جشن سیپمااہداف کی تعمیر‘ اشتراک‘فروخت اور حصول کے لیے خصوصی راستے بنا کر ان تمام صنعتوں کو معاشی فروغ دے گا۔