اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )خانیوال میں آئی ایس آئی کے دو آفیسرز کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو سیکورٹی اداروں نے ایک آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عمر نیازی نامی دہشت گرد نے 3 جنوری 2023 کو حساس ادارے کے ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس کو خانیوال میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔
لانٹیلیجنس ایجنسیز نے شب و روز دہشت گرد کا پیچھا کیا، انتہائی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اس کو افغانستان فرار ہونے سے پہلے قابو کر لیا انٹیلیجنس کی بنیاد پر کرم ایجنسی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کاروائی کی اور عمر نیازی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ تاہم وہ بعد میں ہلاک ہو گیا۔
آپریشن ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گرد چاہے کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ عمر نیازی کا تعلق بھی ایک ایسے ہی گروہ سے تھا جس کا وطن عزیز کی مٹی سے خاتمہ کرنے کیلئے حساس ادارے کے دونوں اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ دہشت گرد عمر نیازی نے 3 جنوری 2023 کو حساس ادارے کے 2 آفیسرز کو شہید کیا تھا دہشت گرد عمر نیازی ڈایریکٹر نوید اور انسپکٹر ناصر کو شہید کر کے فرار ہو گیا تھا۔ڈائریکٹر نوید آئی ایس آئی CT ڈویژن میں تقریبا 18 سالہ تجربہ رکھتے تھے۔ڈائیریکٹر نوید اور انسپکٹر ناصر پاکستان کے درجنوں بدنام زمانہ دہشتگردوں کی ہلاکت اور گرفتاری میں کلیدی کردار تھے ۔ ڈائریکٹر نوید دہشت گردی کے خلاف جنگ کو عبادت سمجھتے تھے ڈائریکٹر نوید کو دوران زندگی پاکستان کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ بعد از شہادت ڈائریکٹر نوید اور انسپکٹر ناصر کو ہلال شجاعت اور تمغہ شجاعت سے نوازا گیا.سیکورٹی اداروں نے کرم ایجنسی میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کاروائی کی. فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہونے کے بعد سیکورٹی اداروں نے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گرفتار کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا سکیورٹی فورسز اور انٹیلیجنس اداروں نے اپنے ساتھیوں کی شہادت کا بدلہ چکا دیا اور دہشت گردی کو مکمل طور پر کچلنے کے لیے اپنے عزم کو اور پختہ کیا