لاہور(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نجی پرواز کے ذریعے لندن سے واپس وطن پہنچ گئے۔رانا ثنا اللہ 2 ہفتے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ساتھ مشاورت میں رہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اس دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو اہم ٹاسک بھی دئیے ہیں۔