لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پنجاب بار کونسل کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارز اور وکلا ءبرادری ملک میں آئین، قانون، جمہوریت اور انسانی حقوق کے محافظ ہیں۔وائس چیئرمین بشارت اللہ خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی طاہر شبیر چوہدری کو مبارکباد دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کا گروپ آئین، قانون اور جمہوریت کے امتحان میں ہمیشہ سرخرو ہوا ہے ،عاصمہ جہانگیر گروپ کی کامیابی آئین ، قانون اور جمہوریت کی جیت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وکلا ءبرادری کو درپیش مسائل کے حل میں بھرپور تعاون کریں گے ،بارز اور وکلا ءبرادری کو فراہمی انصاف کے نظام کو عوام کی توقعات کے مطابق بہتر بنانے کے لئے بھی کردار ادا کرنا ہو گا۔