اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )گورنر سندھ کامران ٹیسوری اہلخانہ کے ہمراہ نجی دورے پر ترکیہ چلے گئے ۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی غیر موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر بن گئے۔گورنر کی غیر موجودگی میں آغا سراج درانی گورنر سندھ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق گورنر کامران ٹیسوری 8 فروری کو وطن واپس پہنچیں گے۔