کراچی( کامرس رپورٹر ) انٹرنیشنل حلال سرٹیفیکیشن کی جانب سے میڈی کیم گروپ کی مصنوعات میڈی کیم ٹوتھ پیسٹ کے لئے حلال سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا۔ سرٹیفیکیٹ حلال سرٹیفیکیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر اسد سجاد نے ایک تقریب کے دوران چیف آپریٹنگ آفیسر خرم خلیل نینی تال والا کو دیا۔ سرٹیفیکیٹ کے حصول کے بعد میڈی کیم گروپ اپنی پراڈکٹ میڈی کیم پر بار کوڈ کے ساتھ ”حلال“ کا لوگو نمایاں طور پر استعمال کرسکے گا۔ اس موقع پر خرم خلیل نینی تال والا نے ”حلال“ سرٹیفیکیشن کے حصول کے لئے نمایاں کام کرنے پر ڈاکٹر انجم صبغت اللہ، ڈاکٹر امبرین ریاض، ڈاکٹر مدیان خان، ڈاکٹر اسمہ کنول، ذیشان انور او فینی نازش پال کی کاوشوں کو سراہا۔