جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث مشرقی ایشیا میں دریا آسمانوں پر نظر آئیں گے جو ریکارڈ بارشوں کا سبب بنیں گے۔
محققین نے مشرقی ایشیا میں مختلف موسمیاتی تغیر کے نتائج پر مخصوص ماحول میں بہنے والے دریاؤں کا رویہ جاننے کے لیےتحقیق کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ ماحولیاتی دریاؤں کی وجہ سے جولائی 2018 اور جولائی 2020 میں مشرقی ایشیا میں شدید بارشوں کے بعد کیا گیا۔
آسمان میں موجود یہ دریا کنسنٹریٹد بخارات کی تنگ پٹیاں ہیں جو مخصوص ماحول میں بہتے اور پہاڑوں پر شدید بارشوں کا باعث بن سکتے ہیں۔
تحقیق کرنے والی جاپان کی یونیورسٹی آف سکوبا میں محققین کی ٹیم نے معلوم کیا کہ اگر درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے تو مخصوص ماحول میں بہنے والے دریا مضبوط ہوجائیں گے جو پورے مشرقی ایشیا میں ایسی تباہ کن بارشوں کا سبب بنیں گے جن کی مثال ماضی میں نہیں ملے گی۔
محققین نے اگرچہ تحقیق کا دائرہ کار مشرقی ایشیا تک رکھا لیکن ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کی پیشگوئیوں کا اثر یورپ اور شمالی امریکا پر بھی ہوگا۔
ٹیم نے مزید کہا کہ انہیں ملک کے مختلف حصوں میں گلوبل وارمنگ کے صاف اشارے دکھائی دے رہے ہیں لیکن وہ صرف یہ جاننا چاہتے تھے کہ یہ معاملات کتنے بدتر ہوسکتے ہیں۔