انقرہ۔(نیٹ نیوز):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بدھ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف جو ترکی کے تین روزہ دورہ پر ہیں، مصطفی کمال اتاترک کے مزار انت کبیر پہنچے تو ان کے وفد کے ارکان بھی ہمراہ تھے۔